حیدرآباد، 8؍ جون (پریس نوٹ) شعبۂ ترسیل عامہ و صحافت، مولانا آزاد نیشنل
اردو یونیورسٹی کی جانب سے 11؍ جون 2015 کو 11 بجے دن مدینہ ایجوکیشن سنٹر،
روبرو باغ عامہ، متصل حج ہاؤز، نامپلی پر کیریئر کونسلنگ کا انعقاد عمل
میں لایا جارہا ہے۔ موجودہ دور میں ماس کمیونکیشن اینڈ جرنلزم کے شعبہ میں
کیریئر کے بہتر مواقع موجود ہیں۔ لہٰذا پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا ، اشتہار
سازی، فلم سازی، تعلقات عامہ اور اکیڈیمک کیریئر میں دلچسپی رکھنے والے
طلبہ کونسلنگ سے استفادہ کرسکتے ہیں۔اس موقع پر اردو یونیورسٹی
کے اساتذہ
اور دیگر ماہرین کیریئر گائیڈنس کونسلنگ کے لیے موجود رہیں گے۔ یونیورسٹی
میں 2 سالہ ایم اے ایم سی جے کورس چلایا جارہا ہے۔ جس میں اس سال میرٹ کی
اساس پر داخلے دیئے جارہے ہیں۔ درخواست فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ
www.manuu.ac.in سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 2؍
جولائی 2015 ہے۔ اس سلسلے میں خواہشمند طلبہ مدینہ ایجوکیشن سنٹر پر منعقدہ
اس کیریئر گائیڈنس پروگرام میں حصہ لے سکتے ہیں۔مزید تفصیلات صدر شعبہ و
ڈین پروفیسر احتشام احمد خان سے موبائل نمبر 9440039625 سے حاصل کی جاسکتی
ہیں۔